توانائی بحران مزید سنگین، بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 5 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا

Published On 28 June,2022 12:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گرمی کی شدید لہر کے سبب ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے اور بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 5 سو میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں شدید گرمی کی لہر کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 7 سو میگا واٹ اور طلب 29 ہزار 2 سو میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہےکہ مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک جا پہنچا ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 12 گھنٹے تک، دیہی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک ہے اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔
 

Advertisement