پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں یوٹیلٹی سٹورز سے سستی چینی اور گھی کا حصول محال ہو گیا، شہری سٹورز کے سامنے گھنٹوں قطار میں کھڑا رہنے پر مجبور ہو گئے۔
یوٹیلٹی سٹورز پر 5 کلوچینی 330 روپے قیمت تو مقرر ہے لیکن دستیاب نہیں، شہر کے بیشتر سٹورز میں چینی دستیاب نہیں، 5 کلو گرام گھی کی قیمت 300 روپے مقرر ہے لیکن گھی بھی غائب ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹور کے باہر گھنٹوں انتظار کے بعد مایوس لوٹ جاتے ہیں۔
یوٹیلٹی سٹورز حکام کے مطابق چینی اور گھی کا محدود سٹاک فراہم کیا جاتا ہے جو چند ہی لمحوں میں ختم ہوجاتا ہے۔