پشاور: سبزیاں 100 روپے کلو سے تجاوز، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری بےبس

Published On 07 August,2022 09:27 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں آٹے کے بعد سبزیوں کی خریداری بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئی، منڈی میں سبزیاں 100 روپے فی کلو سے کم میں دستیاب نہیں، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے، شہری 2 وقت کی روٹی کو ترس گئے۔

پشاور کی سبزی منڈی میں بھنڈی 120، ٹماٹر 100، کدو 110، پھول گوبھی 150 اور بند گوبھی 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، شملہ مرچ 140 ، لہسن 300 اور ادرک 400 روپے فی کلو تک دستیاب ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پشاور کی اوپن مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،دال چنا 250 روپے،دال ماش 300، دال مسور230 ، فی کلومیں فروخت کی جارہی ہے۔
 

Advertisement