پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے منتخب بلدیاتی نمائندے سراپا احتجاج بن گئے، صوبائی اسمبلی کے سامنے روڈ کو بند کرکے احتجاج کیا۔
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے میئر پشاور زبیرعلی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہال سے اسمبلی چوک تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے اسمبلی گیٹ کے سامنے خیبر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ ۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی کے بعد صوبائی حکومت نے بلدیاتی قانون میں ترمیم کی ہے، بلدیاتی قانون میں ترمیم کے ذریعے ہمارا حق چھینا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی ایکٹ میں حالیہ ترمیم ختم کی جائے اور بلدیاتی نمائندوں کو 2019 ایکٹ کے تحت اختیارات واپس دیئے جائیں۔