پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں حالیہ بارشوں سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق پشاورکے علاقے فقیرکلے میں گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیوں کے دوران تینوں افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا۔
حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، حکام کے مطابق چھت حالیہ بارشوں کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی۔