پشاور: (دنیا نیوز) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاورکے آئندہ مالی سال کے لیے پہلے بجٹ کی منظوری دیدی گئی، مالی سال 23-2022 کے لیے 4 ارب 40 کروڑ 71 لاکھ 92 ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
پشاور میٹرو پولیٹن کے آئندہ مالی سال 23-2022 کا بجٹ اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر ملک طارق جاوید کی زیرصدارت ہوا۔ میئر کیپٹل میٹرو پولیٹن زبیرعلی نے آئندہ مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کیا، اجلاس میں آئندہ مالی سال 23-2022 کے لیے 4 ارب 40 کروڑ 71 لاکھ 92 ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی، میٹرو پولیٹن بجٹ میں تنخواہوں کے لئے 1 ارب 19 کروڑ روپے، پینشن کے لئے 77 کروڑ، پی او ایل کے لئے 2 کروڑ روپے، بجلی بلز ادائیگی کے لئے 12 کروڑ روپے، کورٹ کیسز کے لئے6 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
کمیونٹی کی ترقی کے لیے 6 کروڑ، سالانہ مرمت ایسٹرن اور ویسٹرن زون کے لیے 6،6 کروڑ، سپلائی مرمت سٹریٹ لائٹ ایسٹرن زون کے لیے 2 کروڑ، سپلائی، خریداری، سٹریٹ لائٹ، ایل ای ڈی ویسٹرن زون کے لیے 3 کروڑ، سپلائی واٹر کولرز برائے پبلک مقامات کے لیے 50 لاکھ، ٹرانسفارمرز مرمت کے لیے 2 کروڑ، سپورٹس، فخر پشاور پروگرام کے لیے 30 لاکھ، قدرتی آفات بشمول ڈینگی و کورونا کے لیے 75 لاکھ، میونسپل سروسز، جنازہ گاڑیاں و دیگر کے لیے 11 کروڑ، محصولات کو بڑھانے کے لیے اثاثے 28 کروڑ سے زائد، پبلک ،باغات،پارکس ،انتظارگاہ کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ میئر پشاور زبیرعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے بجٹ پر 80 فیصد کٹ لگایا۔