پشاور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ چمکنی کالا منڈی میں جائیداد کے تنازع کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں دو بھائی بخت زمان، سفید گل اور ان کا قریبی رشتہ دار محمد ریحان اور ایک مزدور زبیر شامل ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان اور مقتولین جو آپس میں چچا زاد بھائی بتائے جاتے ہیں کے مابین جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کی گاڑی قبضہ میں لے کر اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔