کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، صدر دھماکے کا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار

Published On 06 August,2022 07:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے صدر دھماکے کا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے حب ریور روڈ پر چھاپہ مار کر ملزم شیراز احمد کو گرفتار کیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ایس آر اے سے ہے۔ قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ملزم شیراز احمد صدر دھماکا کی بیک اپ ٹیم میں شامل تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ دوران تفتیش ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
 

 
Advertisement