نارووال: کمسن بیٹے پر بہیمانہ تشدد، بچہ مرحومہ ماں کو پکارتا رہا، باپ گرفتار

Published On 07 August,2022 05:32 pm

نارووال:(دنیا نیوز، ویب ڈیسک) سکول سے واپس گھر تاخیر سے آنے پر بے رحم باپ نے چھٹی کلاس کے طالبعلم بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ ڈالا، پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا۔

نارووال میں تشدد کے دوران بچہ باپ سے معافیاں مانگتا رہا اور مری ہوئی ماں کو پکارتا رہا لیکن ظالم باپ بچے کو پلاسٹک کے پائپ سے مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا رہا، بچے پر تشدد کے دوران دیگر اہل خانہ قریب بیٹھ کر دیکھتے رہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بچے کی والدہ تین سال قبل وفات پا گئیں تھیں، ظالم باپ آئے روز مختلف بہانوں سے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلٰی پنجاب اور پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

  بعدازاں پنجاب پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملزم کی تصویر جاری کرتے  ہوئے کہا گیا کہ نارووال پولیس نے بیٹے پر بہیمانہ تشدد کرنے والے سنگ دل باپ کو گرفتار کرلیا، ڈی پی او نارووال نے بیٹے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لیا تھا۔

Advertisement