اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطبق کامران علی افضل بطور چیف سیکرٹری پنجاب 10 محرم تک کام کرتے رہیں گے، عاشورہ کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی ہوگی، صوبائی حکومت سے نئے چیف سیکرٹری کے لئے نام مانگے جائیں گے۔
واضح رہے کہ چیف سیکرٹری کی پنجاب میں مزید خدمات جاری رکھنے سے معذرت کی ہے، کامران علی افضل نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا کہ پنجاب میں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔
چیف سیکرٹری نے ذاتی وجوہات پر کام جاری نہ رکھنے سے آگاہ کیا، انہوں نے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خدمات واپس لینے کی استدعا بھی کردی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے وزیراعلی پنجاب کیساتھ بہترین تعلقات ہیں اور انہوں نے مجھے بہت عزت دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہی کیساتھ بہترین تجربہ رہا لیکن کچھ وجوہات کے باعث وفاق کو درخواست کی کہ فوری طورپر میری خدمات پنجاب سے واپس لے لیں جائیں۔