لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس می- پنجاب میں کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر پنجاب کے انتظامی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Met PM @ImranKhanPTI today. Assured him that he has already made us Punjab chief minister and nothing further is required. He was gracious enough to allow cabinet slots in 2nd phase. pic.twitter.com/wIIvNWcHsG
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) August 4, 2022
ٹویٹر پر مونس الٰہی نے لکھا کہ عمران خان نے ہمیں وزارتِ اعلیٰ دی ہے، ہمیں مزید کچھ نہیں چاہیے، پی ٹی آئی چیئر مین پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کے دوران مزید وزارتیں دینے کیلئے مہربان تھے۔
ملاقات کے بعد ق لیگی رہنما نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے ہمیں وزارت اعلیٰ دی ہے اور ہم نے انہیں یقین دہائی کرائی ہے کہ اب مزید کچھ بھی درکار نہیں ہے۔ ملاقات میں پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے جب کہ عمران خان نے صوبائی کابینہ کے دوسرے مرحلے کی اجازت دے دی ہے۔