کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گرگئی۔
ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کی کمی ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 214 روپے 65 پیسے پر بند ہوا، یورو کی قیمت میں ایک روپیہ 86 پیسے کی کمی ہوئی اور انٹربینک میں یورو 216 روپے 66 پیسے پر بند ہوا۔
اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 57 روپے 15 پیسے ہوگئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہونے کے بعد 219 روپے پر فروخت ہوا، یورو کی قیمت میں کوئی ردبدل نہیں ہوا اور 220 روپے پر فروخت ہوا، سعودی ریال کی قیمت میں 10 پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ریال 57 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 210 پوائنٹس کمی ہوئی، 100 انڈیکس 43 ہزار 270 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔