اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 10.23 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ 183.04 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 172.81 روپے ہو گیا ہے۔
ڈیزل کی ریفائنری کی اوسط قیمت 4.18 روپے فی لیٹر کم ہو کر 228.87 روپے فی لیٹر سے 224.69 روپے ہو گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ 15 روز میں پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 10 روپے 23 پیسے کم ہوئی، جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 4 روپے 18 پیسے کمی ہوئی ہے
مٹی کا تیل کی ایکس ریفائنری قیمت 5.54 ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.43 روپے کم ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان آج ہو گا۔