پنجاب میں ن لیگی حکومت میں شروع کیا جانیوالا سستا آٹا پیکج ختم

Published On 19 September,2022 11:37 pm

لاہور:(دنیا نیوز) صوبہ پنجاب میں 4 ماہ پہلے شروع کیا جانے والا سستا آٹا پیکج ختم کر دیا گیا جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1330 روپے طے کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے 2200 روپے گندم کی امدادی قیمت میں دوسری بار 100 روپے کا اضافہ کیا گیا، فی من گندم کی قیمت 2300 روپے، دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 665 روپے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

سستا دس کلو آٹے کے تھیلے کی 490 روپے میں آخری روز سپلائی بھیجی گئی، 21 ستمبر سے آٹا فی کلو ساڑھے 65 روپے میں فروخت کرنے منظوری دیدی گئی۔

خیال رہے کہ رواں سال 19 مئی کو ن لیگی حکومت نے سستا آٹا پیکج کی سالانہ 200 ارب روپے منظوری دی، لیگی حکومت نے اسی پیکج کے تحت ماہانہ 16 ارب روپے، موجودہ حکومت نے صرف ایک ماہ سستا پیکج کی منظوری دی، 21 ستمبر سے آٹے کے نئے ریٹس کا اطلاق کر دیا جائے گا۔
 

Advertisement