نیویارک:(دنیا نیوز) اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت 5 فیصد بڑھی اور خام تیل 83.48 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔
برطانوی خام تیل ساڑھے 4 فیصد اضافہ کے ساتھ 88.95 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔