بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

Published On 08 November,2022 06:32 pm

اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ماہ ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں پر ہوگا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
 

Advertisement