کراچی: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نپیرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
کے الیکٹرک نے نیپرا میں ماہ ستمبر کے لئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔
چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت کے الیکٹرک کی جانب سے بتایا گیا کہ ستمبر میں آر ایل این جی کی کھپت میں 30 فیصد اور پیداواری ٹیرف میں 36 فیصد کمی آئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 4 روپے 70 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جس سے کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 84 کروڑ 40 روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔