کراچی:(دنیا نیوز) مہنگائی اور اضافی بلوں کے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر آگئی، کے الیکٹرک کے بلوں میں خاموشی سے نیا ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
کے الیکٹرک نے شہریوں کو بغیر آگاہ کئے بغیر بجلی کے بلوں میں کے ایم سی چارجز بھیج دئیے، کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا، کے الیکٹرک کے بلوں میں دو سو یونٹ استعمال کرنے والے کے لیے پچاس روپے، دو سو سے سات سو یونٹ کے لیے ڈیرھ سو روپے میونسپل ٹیکس لگے گا جبکہ سات سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو دو سو روپے ماہانہ ٹیکس دینا ہوگا۔
کمرشل صارفین اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ دو سو روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا، ایک گھر میں ایک سے زائد میڑوں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا، کراچی کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا، کے الیکٹرک نے دو ماہ تک ٹیکس کے ایم سی اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروایا تو معاہدہ منسوخ کر دیا جائے گا۔