کراچی: (دنیا نیوز) نیپرا نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
نیپرا نے عید سے قبل کراچی کے شہریوں پر بجلی گرادی،فی یونٹ 9 روپے 42 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا۔ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 11روپے34 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی تاہم نیپبرا نے سماعت کے دوران 9 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کیلئے چند روز قبل ہی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے 27 پیسے اضافہ کیا تھا، یہ اضافہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔