اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے کے الیکڑک کے لیے بجلی7 روپے82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی. نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
بجلی لوڈشیڈنگ سے پریشان کراچی والوں کیلئے بری خبر، نیپرا نے اضافے کی منظوری دو مختلف سہہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں دی ہے ،جولائی تاستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی6 روپے 49 پیسے اورجنوری تا مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے33 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔
دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی ایک روپے41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی۔ اپریل تا جون2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی95 پیسے اوراکتوبر تا دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی47 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔