کے الیکٹرک نے بجلی 5 روپے 27 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی

Published On 20 April,2022 01:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک نے ملک کے دیگر علاقوں میں بجلی مہنگی ہونے پر کراچی کیلئے بجلی نرخوں میں 5 روپے 27 پیسے اضافے کی درخواست دیدی۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر 27 اپریل کو سماعت ہو گی، درخواست مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔ اضافے سے کراچی کے صارفین پر 8 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاوہ ملک بھر کیلئے بجلی 3روپے 15پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت نیپرا  27 اپریل کو ہی کرے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اس سے پہلے نیپرا نے اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔
 

 

Advertisement