اسلام آباد:(دنیا نیوز) کراچی والوں کیلئے بری خبر سناتے ہوئے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔
نیپرا اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 2 ماہ میں وصول کی جائے گی، اگست میں صارفین سے 3 روپے 01 پیسہ فی یونٹ چارج کیا جائے گا،۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے فی یونٹ چارج کیا جائے گا، کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔