کراچی:(دنیا نیوز) کے الیکٹرک نے نیپرا سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی درخواست دی ہے کہ کراچی والوں کیلئے بجلی ایک ماہ کیلئے 3.47 روپے فی یونٹ سستی کی جائے۔
اس حوالے سے نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دراخواست پر سماعت 31 اگست کو ہو گی، جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دی گئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14.53 روپے فی یونٹ اضافہ بھی مانگ لیا، جس کا بوجھ عمومی طور پر صارف پر نہیں پڑتا، حتمی فیصلہ نیپرا اتھارٹی کرے گی۔