اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر سناتے ہوئے نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی گئی، چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی، اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فیصلہ جاری کر دیا، پرانی پریکٹس کے تحت حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے، ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔