وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعلان کے باوجود بجلی بلوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولیاں جاری

Published On 27 July,2022 11:11 am

مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعلان کے باوجود بجلی کے بلوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولیاں جاری ہیں تو غلط بلوں کی ترسیل کے بعد درستگی کے لئے دفاتر میں صارفین کا رش ہے۔

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اصل بل سے تین گنا زائد رقم کی وصولی اور استعمال سے زیادہ یونٹس کے بلوں نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے تو شہری محکمہ برقیات کے دفاتر میں بلوں کی درستگی کے لئے خواری اٹھا رہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا قانون ساز اسمبلی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اعلان بھی بے سود گیا ہے تو کروڑوں روپے کے خرچ کے باوجود الیکٹرانک بلنگ کا نظام صارفین کو سہولت دینے کے بجائے مسائل کا سبب بن رہا ہے۔

آزاد کشمیر میں بجلی سے جڑے مسائل کے باعث مختلف شہروں میں احتجاجی آوازیں بھی اٹھنے لگی ہیں۔
 

Advertisement