نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 32 پیسے کمی کی منظوری دے دی

Published On 29 November,2022 02:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کی درخواست پر سماعت کےبعد بجلی سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈسکوز نے بجلی 25 پیسے سستی کرنے کی درخواست دی تھی۔ فیصلے کا اطلاق ماہ اکتوبر کے لیے ہو گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی نرخ میں کمی فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ فیصلہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا جائے گا۔

فیصلے کے مطابق لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ کے الیکڑک صارفین بھی اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
 

Advertisement