اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے بجلی بجلی فی یونٹ میں 5 روپے 13 پیسے سستی کردی۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی، کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
نیپرا اتھارٹی نے 25 اکتوبر کو فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف نومبر کے لئے ہوگا، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔