کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس عبداللہ ذکی نے کہا ہے کہ 10، 15 سال سے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ رہی ہیں، بدقسمتی سے ملک میں کاروباری حالات خراب ہیں، مجھے لگ رہا ہے اگلے 2 سے 3 ماہ میں انڈسٹریز بند ہو جائیں گی۔
سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ ملک میں لانگ ٹرم پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، 5 ہزار700 کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں، مارکیٹ میں ڈالر 265 سے 270 تک بھی نہیں مل رہا۔
عبداللہ ذکی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں بزنس مین طبقے کا اعتماد بحال ہو گیا تھا، اگر گزشتہ حکومت چلتی رہتی تو شائد یہ حالات نہ ہوتے، اس وقت سیاست دانوں میں پاور کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی اکانومی کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے، ملک کو استحکام کی طرف لے جانا ہو گا۔