کراچی: (دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ ہمارے ووٹرز کا حق چھینا جا رہا ہے، جیئں گے مریں گے، جب تک فارم گیارہ کے مطابق رزلٹ نہیں ملےگا واپس نہیں جائیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری 45 شکایات کو سنا جائے، ہم نے کونسا قانون توڑا تھا جو وہاں پر غنڈے بھیجے گئے، ہم فارم گیارہ کے مطابق رزلٹ مانگ رہے ہیں، ہمارا رزلٹ تبدیل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کر لے، ڈی سی، ڈی آر او جواب دینے کو تیار نہیں، ڈی سی، ڈی آر او پر بہت پریشر ڈالا جا رہا ہے۔
کیماڑی ڈی سی آفس پر پیپلز پارٹی کے غنڈوں کا پی ٹی آئی رہنما @AliHZaidiPTI پر حملہ
— Alamgir Khan (@AKFixit) January 18, 2023
پیپلز پارٹی کے غنڈوں کے تشدد سے پی ٹی آئی ورکر شدید زخمی
پی پی کارکنان کی ڈی سی آفس کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ
پی ٹی آئی کارکنان و قیادت انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھے تھے pic.twitter.com/oS4zWxHHWi
خرم شیر زمان نے کہا کہ میرے اپنےحلقے میں چیئرمین جیتے تھے اگلے دن نتائج میں ہار گئے، ان کو کوئی شرم نہیں آرہی، اپنی مرضی کے رزلٹ نکال رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جیئں گے مریں گے، جب تک فارم گیارہ کے مطابق رزلٹ نہیں ملےگا واپس نہیں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج سمیت تمام آپشنز موجود، پیپلز پارٹی ہمارے حق پر شب خون نہ مارے، سراج الحق
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیا دودھ کی نہریں بہا دیں جو انہوں نےالیکشن جیت لیا، کراچی والے کوئی پاگل نہیں جو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔