کراچی: (دنیا نیوز)عامر لیاقت کی نا زیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا کیس ملزمہ دانیہ شاہ اپنے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 26 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔
عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو چالان کی نقول فراہم کردی چالان کے مطابق ملزمہ دانیہ شاہ پر الزام ہے کہ انہوں نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔
ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، چالان کے مطابق فرانزک رپورٹ نے ایف آئی اے کے موقف کی تائید کی ہے ،ملزمہ دانیہ شاہ نے مجرمانہ نیت سے عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کیں۔
چالان کے مطابق ملزمہ نے شکایت کنندہ کے والد کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جبکہ عامر لیاقت کے پرسنل سیکرٹری فیض چوہان کو کسی اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمہ نے انکشاف کیا اسکوعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز راشد نے بھیجی تھی ، راشد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اس نے انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی ،ملزمہ دانیہ راشد سے رابطے میں تھیں۔