پاکپتن: پولیس کی بڑی کارروائی، 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

Published On 19 January,2023 08:37 am

پاکپتن: (دنیا نیوز) تھانہ چکبیدی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیت گینگ ضلع پاکپتن میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے، گرفتاری کے بعد ڈکیت گینگ نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ڈکیت گینگ سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ نقدی و موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے، ڈکیت گینگ سے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں جدید ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Advertisement