کندھ کوٹ:دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

Published On 17 January,2023 10:46 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) غیرت کے نام پر دوگروپوں میں تصادم سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفیصلات کے مطابق تھانہ کچو کیٹی کی حدود میں اوگاہی کے دو قبائلی گروپوں میں تصادم کے دوران اندھا دھند فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ غیر کے نام پر پیش آیا،مرنے والوں میں امید علی، محمد علی ، محمد بخش اور سعد اللہ شامل ہیں جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا کہ جبکہ دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے، حالات کو قابو میں پانے کے لئے سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
 

Advertisement