نیوکراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 17 January,2023 02:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیوکراچی بلال کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عزیز اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا، نامعلوم ملزمان گولی مار کر فرار ہوگئے، جاں بحق شخص کی شناخت عزیز نور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ سے متعلق پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کی واردات کے دوران لوٹ مار نہیں کی، بظاہر یہ ایک ذاتی دشمنی کا معاملہ لگتا ہے۔
 

Advertisement