پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کے پی زون نے ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 63 لاکھ روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ہنڈی حوالہ اور کرنسی سمگلنگ میں ملوث تھے، ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیج دیے گئے ہیں۔
ملزم نور ولی اور عامر شہیب کو پشاور کے علاقے چوک یادگار سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔