قبولہ: (دنیا نیوز) قبولہ میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
ڈکیتی کا واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ 50 ای بی میں ایک گھر میں پیش آیا، ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر گھر کے مالک کی اہلیہ کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر 17 لاکھ نقدی اور 12 تولے طلائی زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تھانہ صدر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال عارف والہ منتقل کر دیا جبکہ نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔