مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ،3 اہلکار زخمی

Published On 17 January,2023 12:35 pm

صادق آباد: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک دہشتگردوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز کے زخمی اہلکاروں میں عامر، سخاوت اور اسد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل بھی مسلح ڈاکوؤں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس کارروائی کی تھی جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو مارے گئے تھے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت سجاول، گلاب اور گیاندرا کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق راجن پور سے تھا، تینوں ڈاکو پولیس ملازم کی شہادت، اغواء برائے تاوان اور متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
 

Advertisement