سیہون: (دنیا نیوز) پولیس اور قوم پرست جماعتوں میں تصادم سے ایک کارکن جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی پر کارکنوں نے پولیس پتھراؤ شروع کردیا۔
پولیس قوم پرست کارکنان و پولیس کے درمیان شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے باعث گولیاں لگنے سے ایک قوم پرست کارکن جاںبحق، 2 کارکنان زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مشتعل قوم پرست کارکنان نے 2 پولیس موبائیلوں کو آگ لگادی جس کے بعد حالات پر قابو پانے کے لئے شہر میں پولیس و رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔