اوکاڑہ: (دنیا نیوز) دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود جھگی شام میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کا گھیراؤ کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا،قتل ہونے والے شخص کی شناخت اقبال کے نام ہوئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔