کراچی: حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Published On 19 January,2023 09:02 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مواچھ گوٹھ اور صدر ایمپریس مارکیٹ سے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب صدر زینب مارکیٹ کے قریب تاجر سے مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران سفید کار میں سوار ملزمان تاجر سے 70 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہو گئے۔

بہادرآباد کے علاقے میں ملزمان نے برگر شاپ کے باہرکھڑے 5 نوجوانوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی شخص ہسپتال سے بھاگ نکلا جبکہ لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
 

Advertisement