لاہور : (دنیا نیوز) کینٹ کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کے دوران ڈکیت گینگ کے دو ملزم گلزار اور بلال کو حراست میں لیا ہے ، ملزمان شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے، ڈولفن سکواڈ نے پیچھا کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان سے موبائل فون اور ایک عدد موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو تھانہ نارتھ کینٹ کے حوالے کردیا ہے۔