کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ کا امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حافظ نعیم الرحمان کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے جو بھی جائز خدشات ہیں ان کو دور کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے جو الیکشن کمیشن سے مسائل ہیں ان پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں، جو مسائل سندھ حکومت سے ہیں، ان کے حل کے لئے سندھ حکومت غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے گی۔