کراچی، پشاور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔
پشاور میں احتجاجی ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی، ریلی میں خواتین اورمرد کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکا کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں۔
لاہور میں امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری کی قیادت میں وفد نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں حکام سے ملاقات کی، کراچی بلدیاتی انتخابات کےنتائج میں تبدیلی کےخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری اور خواتین ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر سندھ میں تھرپارکر، میہڑضلع دادو اور کندھکوٹ میں احتجاجی مظاہرے جاری، کراچی میں بلدیاتی انتخابی نتائج چوری کرنے کے خلاف عوام میں شدید غم غصہ ، سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) January 17, 2023
#چھین_کےلینگےمینڈیٹ_اپنا pic.twitter.com/G4Q62WaUby
کراچی بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں ردوبدل کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن لاہور کے دفتر کے باہر دھرنا بھی دیا گیا، امیر ضلع لاہور ضیاءالدین انصاری نے دھرنے کی قیادت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابی ڈکیتی منظور نہیں، کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے۔
وزیر آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت پر کارکنوں نے کچہری چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے جس پر ہم احتجاج کر رہے ہیں، جماعت اسلامی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سو سے زائد سیٹیں جیتی ہیں۔
لاہور - امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری کی قیادت میں وفد کی صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں ملاقات، کراچی بلدیاتی انتخابات کےنتائج میں تبدیلی کےخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ امیر لاہور ضیاء الدین انصاری اور خواتین ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھیں#چھین_کےلینگےمینڈیٹ_اپنا pic.twitter.com/vh0QS8T1x1
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) January 17, 2023
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وزیرآباد چودھری ناصر محمود کلیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے دھاندلی کرکے الیکشن چرایا ہے، الیکشن کمیشن کراچی الیکشن کا رزلٹ عوام کے ووٹوں کی بنیاد پر جاری کرے نہ کہ سندھ حکومت کی خواہش پر، احتجاج میں کارکنان کی بڑی تعداد نے بینرز اور فلیسکیں اٹھائے ہوئے تھے۔
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، امیر جے آئی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے شرکت کی، امیر جماعت اسلامی پنجاب طارق سلیم سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھاکر الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی۔
رحیم یارخان میں جماعت اسلامی نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا، جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی الیکشن میں جماعت اسلامی کی اکثریت کو دھاندلی سے تبدیل کیا گیا ہے، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے الیکشن میں دھاندلی کی۔
رحیم یار خان: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ چوری کے خلاف الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا۔
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) January 17, 2023
#چھین_کےلینگےمینڈیٹ_اپنا pic.twitter.com/3Yj55r0Ato
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی 32 سیٹوں پر شب خون مارا گیا ہے، جماعت اسلامی نے کراچی میں 32 سیٹیں فارم 11 اور 12 کے تحت جیتی ہیں، دھاندلی سےجیتی سیٹیں جب تک واپس نہیں کی جاتیں احتجاج جاری رکھیں گے۔
سرگودھا میں بھی جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن کراچی میں دھاندلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین ریلی کی شکل میں سابق چیئرمین ملک محمودالحسن اعوان کی قیادت میں پریس کلب پہنچے، احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر الیکشن چوری کے نعرے درج تھے۔
جماعت اسلامی سرگودھا کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ جماعت اسلامی اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا جانتی ہے، مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، کراچی میں آنے والا مئیر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا، بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کر کے نتائج کی تبدیلی کیخلاف احتجاج جاری رہے گا، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارا مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔
جماعت اسلامی نے ملتان الیکشن کمیشن آفس کے سامنے بھی احتجاج کیا، ڈاکٹر صفدر ہاشمی کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ کی چوری کسی صورت قبول نہیں، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اور حافظ نعیم پر اعتماد کیا ہے اس مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دیں گے، کراچی میں چوری کئے گئے مینڈیٹ کو چھین کر لینے کا حق رکھتے ہیں، پی پی جمہوری روایت کو برقرار رکھے، مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی بجائے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرے اور ہماری گنتی کو پورا کرے۔
لاہور - کراچی بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں ردوبدل کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا، امیر ضلع لاہور ضیاءالدین انصاری قیادت کر رہے ہیں۔ انتخابی ڈکیتی نامنظور، کراچی کا مینڈیٹ تسلیم کرو#چھین_کےلینگےمینڈیٹ_اپنا pic.twitter.com/zrJB9uxw53
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) January 17, 2023
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر سندھ میں تھرپارکر، میہڑضلع دادو اور کندھ کوٹ، جیکب آباد، مظفر گڑھ، خان پور میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، کراچی میں بلدیاتی انتخابی نتائج چوری کرنے کے خلاف عوام میں شدید غم وغصہ تھا۔
اوکاڑہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
خان پور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ چوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) January 17, 2023
#چھین_کےلینگےمینڈیٹ_اپنا pic.twitter.com/xDdaLm3xem