پنجاب حکومت کا گندم کی فی من قیمت بڑھانے کا فیصلہ

Published On 13 February,2023 03:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران پنجاب حکومت نے گندم کی فی من امدادی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، گندم کی قیمتوں میں اضافے کے لیے جلد اجلاس طلب کیا جائے گا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں صحافیوں سے ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس سال 575 ارب روپے کی لاگت سے گندم کی خریداری کی جائے گی، ہماری کوشش ہوگی کہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دیں، اس حوالے سے پیکج پر کام ہو رہا ہے، صرف چور بازاری ختم ہو جائے تو مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ بحران ختم ہوجائے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں، نگران حکومت کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہے، سی ایم کے پانچ آفسز تھے ہم نے چار افسز بن بند کر دیئے ہیں، نگران حکومت کے پاس عام حکومت کی نسبت آدھے اختیارات ہوتے ہیں۔