اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پخونخوا محمد اعظم خان نے پشاور میں ملاقات کی۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں چیف منسٹر ہاؤس میں نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور امن عامہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف کی چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں نگران وزیر اعلٰی محمد اعظم خان سے ملاقات
— Chief Minister KP (@KPChiefMinister) February 7, 2023
ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور امن عامہ کے حوالے سے بات چیت pic.twitter.com/T0Pp2xvU54
بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کے ساتھ لیڈی ریڈنگ ہسپتال جا کر پولیس لائنز دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کی۔