پشاور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے نجی سکیورٹی گارڈ کے قانون نافذ کرنے والوں سے ملتے جلتے یونیفارم کا نوٹس لے لیا۔
نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ محکمہ داخلہ اس عمل کے روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے، تمام نجی سکیورٹی اداروں کے یونیفارم قانون نافذ کرنے والوں سے مختلف ہو۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی رہنما اپنے نجی سکیورٹی گارڈز کو ملے جلے یونیفارم پہننے سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔