لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے پشاور مسجد دھماکے کے زخمیوں کے لئے لاہور سے میڈیکل ٹیمیں پشاور روانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹر عامر خان کے ساتھ رابطہ کر کے ہر قسم کی امدادی معاونت کی پیش کش کی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے زخمیوں کے لئے ادویات، خون اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکے میں شہداء کی تعداد 83 ہوگئی، 157 زخمی
ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا ہے کہ پروفیسر کامران خالد کی سرپرستی میں 13 رکنی ٹیم برن یونٹ جناح ہسپتال لاہور سے پشاور روانہ ہو رہی ہے، برن یونٹ کی ٹیم پشاور بم دھماکہ کے زخمیوں کے بہترعلاج و معالجہ کو یقینی بنائے گی۔