راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔
شیخ رشید نے سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی، درخواست میں محسن نقوی کی تقرری کو غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو نا اہل کرنے، جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے: شیخ رشید
درخواست میں شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ محسن نقوی اپوزیشن مخالف اور حکومتی مددگار کے طور پر سامنے آئے، وہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے آپریشن کے اہم کردار ہیں، ان کی موجودگی میں پنجاب میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔
درخواست میں وفاقی سیکرٹری قانون، محسن نقوی، سیکرٹری قانون پنجاب اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔