راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل بھیجنے، نا اہل کرنے اور جان سے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران خان کی موجودگی میں 13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کے لئے تیار نہیں، حکومت کی جانب سے 2 باتیں طے کر لی گئی ہیں کہ صوبے کے الیکشن مرکز کے ساتھ ہونگے اورمائنس عمران کروانے کی کوشش کی جائے گی۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر260 کا، زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 3ارب تک جا پہنچے ہیں، لال حویلی پر قبضے کا ارادہ کر کے نااہل حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، 5 مرلے کی لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے جو دل یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔