23 جنوری کو ملک میں ہونیوالے بلیک آؤٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

Published On 16 February,2023 06:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے 23 جنوری کو ملک میں ہونے والے بلیک آؤٹ معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

نیپرا کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی 5 ممبران پر مشتمل ہے، کمیٹی 15 کاروباری دنوں میں معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کرے گی، اتھارٹی نے 23 جنوری کو ملک میں ہونے والے بلیک آؤٹ کا نوٹس لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

اتھارٹی نے 31 جنوری کو این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک، واپڈا اور ڈسکوز کے اعلیٰ عہدے داران کو واقعے کی وضاحت کے لئے طلب کیا تھا، متعلقہ اداروں کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر اتھارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔