راولپنڈی: (دنیا نیوز) بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث مختلف شہروں میں پٹرول پمپ بند ہونے لگے جس سے پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔
راولپنڈی کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہونے پر شہریوں نے ایجنسیوں کا رخ کر لیا جہاں پر موٹر سائیکل والوں کا شدید رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ضلع چارسدہ میں پٹرول کا بحران شدت اختیار کر گیا، متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہو گیا، پمپس کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مسافروں اور گاڑیوں کے ڈرائیور شدید مشکلات سے دوچار ہیں، چارسدہ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سی این جی پمپس بند ہونے سے پٹرول پمپوں پر نجی اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت تمام قسم کی گاڑیوں کا رش بڑھ چکا ہے۔